تشریح:
1۔ یہ حدث افک کا ایک حصہ ہے جس کی وضاحت سورہ نور کی تفسیر میں بیان ہو گی۔
2۔حضرت ام مسطح ؓ حضرت ابو بکر ؓ کی ہمشیر اور سیدہ عائشہ ؓ کی پھوپھی تھیں، بیمار ہوگئیں تو کمزوری کی وجہ سے چلتے ہوئے اپنی چادر میں پھسل پڑیں۔
3۔ اس حدیث سے مقصود حضرت مسطح ؓ کے متعلق بیان کرنا ہے کہ وہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ان پر حد قذف لگائی کیونکہ وہ عائشہ ؓ پر تہمت لگانے والوں میں شامل تھے حضرت مسطح کے والد کا نام اثاثہ اور ان کی والدہ کا نام سلمیٰ ہے۔ (عمدة القاري:63/12)