تشریح:
1۔ رسول اللہ ﷺ نے مکہ مکرمہ سے حجرت کرنے کے بعد مدینہ طیبہ کو اپنا دائمی مسکن قراردے لیا تھا اور اس شہر سے آپ کو اس قدرمحبت ہوگئی تھی کہ یہاں کا ذرہ ذرہ آپ کو محبوب تھا۔ اس محبت کی بناپر اُحد پہاڑ سے محبت ایک فطری چیز تھی۔ آج بھی مدینہ طیبہ کی محبت ہرمسلمان کے رگ وریشے میں رچی بسی ہے۔ اہل اُحد پر نماز جنازہ پڑھنا بھی اس محبت کا حصہ ہے۔ بعض لوگ اس نماز جنازہ کی تاویلات کرتے ہیں مگر حدیث کے الفاظ ان تاویلات کے خلاف ہیں۔
2۔ اس حدیث میں حوض کوثر پر شرف دیدار نبوی کا ذکر ہے۔ وہاں ہم سب مسلمان رسول اللہ ﷺ سے ملاقات کا اعزاز حاصل کریں گے۔ یہ اعزاز صرف اور صرف قرآن وحدیث کی نشرواشاعت کرنے والوں اور ان پر عمل پیرا رہنے والوں کو ملے گا۔ دعا ہے کہ اللہ کریم ہم سب کو عمل کی توفیق دے اور حوض کوثر پررسول اللہ ﷺ کی ملاقات نصیب فرمائے۔ آمین