تشریح:
1۔ پہلی حدیث میں تھا کہ اسلامی لشکر رات کے وقت خیبر پہنچا تھا جبکہ اس روایت میں ہے کہ مسلمان صبح کے وقت وہاں پہنچے تھے، ممکن ہے کہ رات کے وقت لشکر وہاں پہنچ گیا ہو لیکن رات کچھ فاصلے پر گزاری ہو۔ پھر جب صبح ہوئی تو اسلامی لشکر میدان میں اُتر ایا۔
2۔ صرف محمد بن سیرین ؒ کی روایت میں گدھوں کے گوشت کا ذ کر ہے، اس کی وضاحت ہم آئندہ کریں گے۔ (فتح الباري:585/7)
3۔ رسول اللہ ﷺ نے جب یہودیوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا تو اس سے آپ نے خیبرکی تباہی کومعلوم کیا ۔ممکن ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے درج ذیل آیت کریمہ سے خیبر کی تباہی کو اخذ کیا ہو: ’’جب عذاب ان کے صحن میں اترے گا توڈرائے جانے والوں کی صبح بہت بُری ہوگی۔‘‘ (الصّٰفّٰت:177:37) چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اس آیت کے مضمون کو اپنے الفاظ میں بیان فرمایا جیسا کہ حدیث میں اس کی صراحت ہے۔