تشریح:
1۔ حضرت ابن عباس ؓ کی والدہ کا نام لبابہ بنت حارث تھا اور یہ ام المومنین حضرت میمونہ بنت حارث ؓ کی ہمشیر ہیں۔ ابتدائے اسلام میں مسلمان ہو چکی تھیں۔ اپنی طبعی کمزوری کی وجہ سے مکے میں رہائش رکھنے پر مجبور تھیں۔ ان کے ساتھ حضرت ابن عباس ؓ بھی تھے۔ یہ دونوں کمزور اورناتواں ہونے کی وجہ سے معذوروں میں شامل تھے۔ حضرت لبابہ کی کنیت ام الفضل ہے اور سیدہ خدیجہ ؓ کے بعد یہ پہلی خاتون ہیں جو مسلمان ہوئیں۔ ایک روایت میں ہے حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: میں اور میری والدہ ان کمزور لوگوں میں سے تھے جو مکہ مکرمہ میں نجات اور خلاصی نہیں پاسکتے تھے۔ (النساء:97:4)