تشریح:
قیامت کے دن ترازو میں کس چیز کو تولا جائے گا؟ اس کے متعلق اہل علم کا اختلاف ہے۔ کچھ اہل علم کہتے ہیں کہ قیامت کے دن وزن اعمال کا ہو گا اور کچھ کہتے ہیں کہ اعمال کے صحیفوں کا وزن کیا جائے گا جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ وزن اشخاص کا ہوگا۔ ہر قول کی دلیل احادیث میں ملتی ہے جس کی تفصیل ہم کتاب التوحید میں بیان کریں گے البتہ دو قسم کے لوگ ایسے ہوں گے جن کے وزن کرنے کا اہتمام نہیں کیا جائے گا۔ ©۔ اہل ایمان میں سے وہ خوش قسمت ستر ہزار جو بلا حساب جنت میں جائیں گے۔ ©۔ وہ کافر جن کے نامہ اعمال میں کوئی نیکی ہوگی۔ ان کا وزن بھی نہیں ہو گا۔ ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کے اعمال صحائف اور خود عمل کرنے والوں کا وزن کیا جائے گا۔ واللہ اعلم۔