تشریح:
1۔ حضرت خباب بن ارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوہار تھے۔ عاص بن وائل سہمی نے ان سے تلوار بنوائی تھی جس کی اجرت اس کے ذمے تھی۔ اس اجرت کا مطالبہ کرنے کے لیے حضرت خباب عاص بن وائل کے پاس گئے جس پر عاص نے یہ بات کہی پھر اس بات کے پس منظر میں ان آیات کا نزول ہوا۔
2۔ یہ عاص بن وائل جناب عمرو بن عاص کا باپ ہے یہ عاص کافر اور معزز سردار سمجھا جاتا تھا جب عمرو بن عاص مسلمان نہیں ہوئے تھے تو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی واپسی کا مطالبہ کرنے والے قریشی وفد کے نمائندہ تھے پھر جب مسلمان ہوئے تو اسلام کے لیے بہت زیادہ خدمات سر انجام دیں۔