تشریح:
اسلامی قانون میں قتل حق کی پانچ صورتیں حسب ذیل ہیں: ©۔ قتل عمد کے مجرم کو قصاص میں قتل کردیا جائے۔ ©۔ دین حق کے راستے میں مزاحمت کرنے والوں سے جنگ کی جائے۔©۔ اسلامی نظام حکومت کو الٹنے کی کوشش اور بغاوت کرنے والوں کو کچل دیا جائے۔ ©۔ شادی شدہ مرد یا عورت کو زنا کرنے کی صورت میں رجم کیا جائے۔ ©۔ اسلام کے بعد دوبارہ کفر اختیار کرنے، یعنی مرتد ہونے کی سزا بھی قتل ہے۔ صرف یہی پانچ صورتیں ہیں، جن میں انسانی جان کی حرمت ختم ہوجاتی ہے اور اسے قتل کرنا حق کے زمرے میں آتاہے۔ واللہ اعلم۔