تشریح:
(1) اس حدیث سے امام بخاری رحمہ اللہ نے عنوان اس طرح ثابت کیا ہے کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہما کے متعلق ابتدائی طور پر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی اور لونڈی ہونے میں تردد تھا، اسی تردد سے لونڈی رکھنے کا جواز ثابت کیا ہے، لیکن بعد میں انھیں یقین ہوگیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو اپنے حرم میں داخل فرمالیا ہے اور وہ امہات المومنین میں شامل ہوچکی ہیں۔
(2) اس کی عنوان سے مطابقت اس طرح بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہما کو آزاد کر کے ان سے نکاح کرلیا تھا۔