تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے: ’’کوئی مرد کسی دوسرے مرد کا ستر اور کوئی عورت کسی دوسری عورت کا ستر نہ دیکھے۔‘‘ (صحیح البخاري، فضائل أصحاب النبي صلی اللہ علیه و سلم، حدیث: 768 (338)) امام نوی رحمہ اللہ نے اس حدیث کے پیش نظر لکھا ہے کہ ایک آدمی کا دوسرے آدمی کی شرمگاہ کو دیکھنا حرام ہے، اسی طرح ایک عورت کا دوسری عورت کی شرمگاہ کو دیکھنا بھی ناجائز ہے، نیز کسی مرد کا غیر عورت کے ستر کی طرف اور عورت کا غیر مرد کے ستر کی طرف دیکھنا حرام ہے، البتہ میاں بیوی اس سے مستثنیٰ ہیں۔ (فتح الباري: 420/9)
(2) بہرحال یہ حرکت باعث لعنت ہے لیکن آج کے مغرب زدہ لوگ عام گزر گاہوں پر کھڑے ہو کر پیشاب کرتے ہیں، اس طرح وہ کھلی بے حیائی کا ارتکاب کرتے ہیں، مسلمانوں کو ایسی گندی تقلید سے بچنا چاہیے۔