تشریح:
اس حدیث کی وضاحت ہم کتاب الوضوء، باب التیمن (حدیث: 168) میں کر آئے ہیں۔ بہرحال جو کام تکریم کے ہوتے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دائیں جانب سے شروع کرتے، مثلاً: وضو، غسل وغیرہ۔ علماء نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ دائیں جانب اللہ تعالیٰ کو محبوب ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسے پسند کرتے تھے۔ ممکن ہے کہ دائیں جانب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طبعی چیز تھی، اس لیے یہ ادا اللہ تعالیٰ کو بھی محبوب ہے کیونکہ محب کے لیے محبوب کا فعل بھی محبوب ہوتا ہے۔ واللہ أعلم