تشریح:
اس حدیث سے ثرید کی برتری اور فضیلت ثابت ہوتی ہے بلکہ ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری کے کھانے اور ثرید میں برکت کی دعا فرمائی، لیکن اس کی سند میں کچھ کمزوری ہے۔ (مسند أحمد: 283/2) طبرانی میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تین چیزوں میں بہت برکت ہے: ایک اجتماعیت میں، دوسری سحری کھانے میں اور تیسرے ثرید میں۔‘‘ (المعجم الکبیر للطبراني: 63/6، حدیث: 6004، و الصحیحة للألباني، حدیث: 1045)