قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ (بَابُ ذَبِيحَةِ المَرْأَةِ وَالأَمَةِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

5504. حَدَّثَنَا صَدَقَةُ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ امْرَأَةً ذَبَحَتْ شَاةً بِحَجَرٍ، «فَسُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَ بِأَكْلِهَا» وَقَالَ اللَّيْثُ: حَدَّثَنَا نَافِعٌ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا، مِنَ الأَنْصَارِ: يُخْبِرُ عَبْدَ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ جَارِيَةً لِكَعْبٍ: بِهَذَا

صحیح بخاری:

کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں

تمہید کتاب (باب: (مسلمان) عورت اور لونڈی کا ذبیحہ بھی جائز ہے)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

5504.

سیدنا کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے بکری، پتھر سے ذبح کر لی تو نبی ﷺ سے اس کے متعلق سوال کیا گیا۔ آپ نے اس کے کھانے کا حکم فرمایا ایک دوسری روایت ہے کہ سیدنا نافع نے ایک انصاری شخص سے سنا، اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ کو بتایا اور انہوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا کہ سیدنا کعب ؓ کی ایک لونڈی تھی۔ پھر مذکورہ حدیث کی طرح بیان کیا۔