الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ مِنْ لَحْمِ الشَّاةِ و...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 207. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب:اس بارے میں کہ بکری کا گوشت اورستو کھا کرنیا وضو نہ کرنا ثابت ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 207. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بکری کے شانے کا گوشت تناول فرمایا، پھر نماز پڑھی اوروضو نہیں کیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الوُضُوءِ (بَابُ مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ مِنْ لَحْمِ الشَّاةِ و...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 208. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّ أَبَاهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَأَلْقَى السِّكِّينَ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»... صحیح بخاری : کتاب: وضو کے بیان میں (باب:اس بارے میں کہ بکری کا گوشت اورستو کھا کرنیا وضو نہ کرنا ثابت ہے۔ ) مترجم: BukhariWriterName 208. حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ بکری کے شانے سے گوشت کاٹ کاٹ کر کھا رہے ہیں۔ آپ کو نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ نے چھری رکھ دی، نماز پڑھی اور نیا وضو نہیں کیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابٌ: إِذَا دُعِيَ الإِمَامُ إِلَى الصَّلاَةِ وَب...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 675. حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّ أَبَاهُ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ ذِرَاعًا يَحْتَزُّ مِنْهَا، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَقَامَ، فَطَرَحَ السِّكِّينَ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: جب امام کو نماز کے لیے بلایا جائے اور اس کے ہاتھ میں کھانے کی چیز ہو تو وہ کیا کرے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 675. حضرت عمرو بن امیہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو شانے کا گوشت کاٹ کاٹ کر کھاتے ہوئے دیکھا، اتنے میں آپ کو نماز کے لیے بلایا گیا، آپ نے چھری کو وہیں پھینک دیا اور نماز کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے، چنانچہ آپ نے نماز پڑھائی اور وضو نہیں کیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي السِّكِّينِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2923. حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ مِنْ كَتِفٍ يَحْتَزُّ مِنْهَا، ثُمَّ دُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»، حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَزَادَ فَأَلْقَى السِّكِّينَ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : چھری کا استعمال کرنا درست ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2923. حضرت عمرو بن امیہ ضمری ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ کو شانے کا گوشت کاٹ کاٹ کرکھاتے دیکھا۔ اس دوران میں آپ کو نمازکے لیے بلایا گیا تو آپ نے نماز پڑھی لیکن وضو نہ کیا۔ ایک روایت میں امام زہری ؓ سے یہ اضافہ ہے کہ آپ نے چھری کو پھینک دیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ النَّهْسِ وَانْتِشَالِ اللَّحْمِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5404. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الوَهَّابِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «تَعَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتِفًا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: گوشت کے پکنے سے پہلے اسے ہانڈی سے نکال کر کھانا اور منہ سے نوچنا ) مترجم: BukhariWriterName 5404. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے انہوںنے کہا: رسول اللہ ﷺ نے شانے کا گوشت نوچ کر کھایا، پھر اٹھنے نماز پڑھی لیکن آپ نے نیا وضو نہیں کیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ النَّهْسِ وَانْتِشَالِ اللَّحْمِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5405. وَعَنْ أَيُّوبَ، وَعَاصِمٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «انْتَشَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَرْقًا مِنْ قِدْرٍ، فَأَكَلَ ثُمَّ صَلَّى، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: گوشت کے پکنے سے پہلے اسے ہانڈی سے نکال کر کھانا اور منہ سے نوچنا ) مترجم: BukhariWriterName 5405. سیدنا ابن عباس ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے ہنڈیا سے نیم پختہ گوشت والی ہڈی نکالی اسے کھایا پھر نماز پڑھائی اور نیا وضو نہیں کیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ قَطْعِ اللَّحْمِ بِالسِّكِّينِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5408. حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّ أَبَاهُ عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ، أَخْبَرَهُ: أَنَّهُ «رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فِي يَدِهِ، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَأَلْقَاهَا وَالسِّكِّينَ الَّتِي يَحْتَزُّ بِهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: گوشت چھری سے کاٹ کر کھانا ) مترجم: BukhariWriterName 5408. سیدنا عمرو بن امیہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ کے ہاتھ میں بکری کا شانہ تھا جسے آپ چھری سے کاٹ کر کھا رہے تھے۔ پھر آپ کو نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ نے وہ شانہ اور چھری جس سے گوشت کاٹ رہے تھے دونوں کو پھینک دیا، پھر کھڑے ہوئے نماز پڑھی اور (نیا) وضو نہ کیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ شَاةٍ مَسْمُوطَةٍ، وَالكَتِفِ وَالجَنْبِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5422. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ، فَأَكَلَ مِنْهَا، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَقَامَ فَطَرَحَ السِّكِّينَ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: کھال سمیت بھنی ہوئی بکری اور شانہ اورپسلی کے گوشت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 5422. سیدنا عمرو بن امیہ ضمری ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ بکری کے شانے سے گوشت کاٹ رہے تھے پھر آپ نے اسے کھایا۔ پھر آپ کو نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ فوراً کھڑے ہو گئے اور چھری کو وہیں پھینک دیا چنانچہ آپ نے فرمایا نماز پڑھی لیکن نیا وضو نہ کیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَطْعِمَةِ (بَابُ إِذَا حَضَرَ العَشَاءُ فَلاَ يَعْجَلْ عَنْ ع...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5462. حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَقَالَ اللَّيْثُ: حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جَعْفَرُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّ أَبَاهُ عَمْرَو بْنَ أُمَيَّةَ، أَخْبَرَهُ: «أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ فِي يَدِهِ، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ، فَأَلْقَاهَا وَالسِّكِّينَ الَّتِي كَانَ يَحْتَزُّ بِهَا، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»... صحیح بخاری : کتاب: کھانوں کے بیان میں (باب: شام کا کھانا حاضر ہو تو نماز کے لیے جلدی نہ کرے ) مترجم: BukhariWriterName 5462. سیدنا عمرو بن امیہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے بکری کے شانے کا چھری کے ساتھ گوشت کاٹ رہے تھے۔ اس دوران میں آپ کو نماز کے لیے بلایا گیا تو آپ نے شانہ اور اس چھری کو پھینک دیا جس کے ساتھ گوشت کاٹ رہے تھے۔ پھر آپ کھڑے ہوئے نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔ ... الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) 10 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فِي تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتْ النَّار...) حکم: سكت عنه الشيخ الألباني 187. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ كَتِفَ شَاةٍ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. سنن ابو داؤد : کتاب: طہارت کے مسائل (باب: آگ پر پکی چیز کے استعمال سے وضو نہ کرنا ) مترجم: DaudWriterName 187. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (ایک بار) بکری کا گوشت تناول فرمایا اور وہ دستی (شانے) کا گوشت تھا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ الموضوع: انتشال اللحم (الأشربة والأطعمة) موضوع: گوشت کو کاٹ کر کھانا (کھانے پینے کے آداب و احکام) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 16 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 16