تشریح:
امام بخاری رحمہ اللہ نے پہلے مختصر طور پر حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کا حوالہ دیا، پھر تفصیلی روایت بیان کی۔ چونکہ تقسیم غنیمت سے پہلے وہ ان کے مالک نہیں تھے، لہذا ان کا اجازت کے بغیر جانوروں کو ذبح کرنا ناجائز تھا، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس گوشت کو ضائع کر دیا۔ اسی طرح چور جب چوری کا جانور ذبح کرتا ہے تو بھی کسی غیر کے مال پر ناجائز تصرف کرتا ہے، اس کا بھی کھانا منع ہے۔ اگرچہ کچھ فقہاء نے چور کے ذبح کیے ہوئے جانور کو کھانا جائز قرار دیا ہے لیکن یہ موقف محل نظر ہے۔ واللہ أعلم