تشریح:
طبی طور پر یہ بات ثابت ہے کہ رات کی روشنی گل کر کے سونا بہت آرام کا باعث ہوتا ہے۔ چراغ جلتا چھوڑنے کا حدیث میں یہ نقصان بیان ہوا ہے: ’’چوہیا لوگوں کے گھروں کو جلا ڈالتی ہے۔‘‘ (سنن أبي داود، الأشربة، حدیث: 3732) یعنی وہ جلتی بتی کو گھسیٹ لے جاتی ہے، جس سے گھر جل کر راکھ ہو جاتا ہے۔ معلوم ہوا کہ بجلی، گیس اور کوئلے کی انگیٹھی جلتی چھوڑ کر سونا بہت مضر صحت ہے، اس سے بھی آگ لگ جاتی ہے، بجلی کا سرکٹ شارٹ ہو جاتا ہے۔ گیس کی وجہ سے لوگوں کی اموات واقع ہو جاتی ہیں۔ اگر ضرورت ہو تو بجلی کا ہلکی روشنی والا بلب روشن رکھا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں یہ خطرہ نہیں ہوتا۔ واللہ أعلم