تشریح:
(1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سینگی لگوانا ایک بہترین علاج ہے۔ یہ سر درد کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو درد شقیقہ کا عارضہ تھا۔ آپ نے ایک مرتبہ مقام خیبر میں زہریلے کھانے کا ایک لقمہ منہ میں ڈالا تھا، اس وجہ سے آپ کو درد شقیقہ ہوتا تھا۔ اس کا علاج آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگی لگوا کر کیا تھا۔ (عمدة القاري: 687/14)
(2) مجبوری کی حالت میں آگ سے داغ دے کر علاج کرنا جائز ہے۔ آپ نے حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کو داغ دیا تھا۔ اس بنا پر آپ کا اس سے منع کرنا نہی تنزیہی پر محمول ہے۔ واللہ أعلم