تشریح:
(1) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ نظربد سے دم کرنا مشروع ہے جیسا کہ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اللہ کے رسول! حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے بچوں کو نظربد بہت جلد لگ جاتی ہے، کیا ہمیں اس کے لیے دم کرانے کی اجازت ہے؟ آپ نے فرمایا: "ہاں" تم دم کرا سکتے ہوں۔ (جامع الترمذی، الطب، حدیث: 2059) ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود فرمایا: "جعفر کے بچے کمزور کیوں ہیں۔’’ انہوں نے کہا: انہیں نظربد لگ جاتی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’انہیں دم کر دیا کرو۔‘‘ میں نے ایک دم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیش کیا تو آپ نے فرمایا: ’’ہاں! اس سے دم کر لیا کرو۔‘‘ (صحیح مسلم، السلام، حدیث: 5726 (2198))