تشریح:
اس حدیث میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مذکورہ دم کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دم کرنا ثابت کیا ہے۔ دم کرنے والوں کو مسنون دعاؤں سے دم کرنا چاہیے۔ مسنون دعاؤں سے دم کرنا اور دم کرانا سنت ہے۔ بلاشبہ یقیناً اس سے دم کرنے کرانے کا زبردست اثر ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں خودساختہ دم اور بناوٹی دعاؤں سے ہر حال میں بچنا چاہیے۔ مسنون دعائیں اپنے اندر کیمیا کا اثر رکھتی ہیں۔