تشریح:
(1) حدیث میں ہے کہ قیامت کے دن میدان محشر میں سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا۔ (صحیح البخاري، الرقاق، حدیث: 6526) کہتے ہیں کہ سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے شلوار پہنی تھی۔ چونکہ لباس کی اس قسم میں جو آپ نے زیب تن کیا تھا شرمگاہ کی بہت حفاظت ہوتی ہے، اس لیے انہیں قیامت کے دن یہ انعام دیا جائے گا کہ انہیں سب سے پہلے لباس پہنایا جائے گا۔ (عمدة القاري: 15/21)
(2) امام بخاری رحمہ اللہ نے مذکورہ حدیث سے شلوار پہننے کا جواز ثابت کیا ہے۔ اگرچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا شلوار پہننا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں لیکن یہ لباس پردے والا ہے۔ واللہ أعلم