تشریح:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی صرف زینت کے لیے نہیں بلکہ وہ مہر کے طور پر بھی استعمال ہوتی تھی، اس لیے جن حضرات کو مہر کی ضرورت ہو وہ اپنی انگوٹھی پر اپنا یا اپنے ادارے کا نام کندہ کرا سکتے ہیں، اور جنہیں اس کی ضرورت نہ ہو وہ سادہ انگوٹھی استعمال کریں۔ احادیث میں متعدد صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے انگوٹھی پہننا منقول ہے۔ واللہ أعلم