قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ عَذَابِ المُصَوِّرِينَ يَوْمَ القِيَامَةِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

5950. حَدَّثَنَا الحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ مَسْرُوقٍ، فِي دَارِ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ، فَرَأَى فِي صُفَّتِهِ تَمَاثِيلَ، فَقَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ القِيَامَةِ المُصَوِّرُونَ»

مترجم:

5950.

حضرت مسلم سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم مسروق کے ہمراہ یسار بن نمیر کے گھر میں تھے۔ مسروق نے ان کے سائبان میں چند تصاویر دیکھیں تو کہا: میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سےسنا ہے انہوں نےکہا کہ میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ کے ہاں جن لوگوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی وہ تصویر کشی کرنے والے ہوں گے۔“