تشریح:
(1) دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ کھانا کھلانا بہترین عمل ہے یا محبوب عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے اگرچہ وہ قلیل ہو، روایات کا یہ اختلاف اوقات واحوال کے اختلاف یا حاضرین کے اعتبار سے ہے۔
(2) اس حدیث میں والدین سے حسن سلوک کو جہاد فی سبیل اللہ پر مقدم کیا ہے کیونکہ جہاد والدین کی اجازت پر موقوف ہے، یعنی والدین سے حسن سلوک کا تقاضا ہے کہ جہاد فی سبیل اللہ بھی ان کی اجازت سے کیا جائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین کی اجازت کے بغیر جہاد میں شمولیت سے منع فرمایا ہے جیسا کہ آئندہ اس کے متعلق امام بخاری رحمہ اللہ مستقل عنوان قائم کریں گے اور اس کے لیے ایک حدیث لائیں گے۔ واللہ أعلم