تشریح:
(1) چونکہ خرید و فروخت اور ہبہ کرنے میں قبضہ اور تسلیم بنیادی شرط ہے جو ولا میں نہیں ہوسکتا، اس لیے شریعت نے اسے ناجائز ٹھہرایا ہے۔ ولا، نسب کی طرح ہے۔ جس طرح نسب کی خرید و فروخت حرام ہے اسی طرح ولا کی خرید و فروخت بھی ناجائز ہے۔
(2) بعض صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے ولا کے ہبے کا جو جواز مذکور ہے تو اس میں اور مذکورہ حدیث میں تطبیق یہ ہے کہ انھیں منع والی روایت کا علم نہیں ہوگا۔ (فتح الباري: 54/12) بہر حال یہ تعلق ناقابلِ انتقال اور ناقابلِ خرید و فروخت ہے۔ واللہ أعلم