تشریح:
ابن بطال نے کہا کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ احادیث اس شخص کی تردید میں پیش کی ہیں جو کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے فتنوں کا سوال کرنا چاہیے کیونکہ ان میں منافقین کی بیخ کنی ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک غیر مرفوع حدیث بھی پیش کی جاتی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں: ’’آخر زمانے میں فتنوں کو بُرا خیال نہ کرو کیونکہ یہ منافقین کی تباہی کاباعث ہیں‘‘ لیکن اس کی سند کمزور اور اس کے راوی مجہول ہیں۔ (فتح الباري: 55/13) بہرحال فتنوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہیے کیونکہ ان سے انسان کے ایمان کو خطرہ رہتا ہے۔ واللہ أعلم۔