تشریح:
1۔دجال کا فتنہ تمام فتنوں سے بڑا فتنہ ہے۔ اس کے پاس گمراہی کا ایسا سازو سامان ہوگا۔ جو کسی دوسرے کو میسر نہیں ہوا۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کے مکرو فریب اور دجل و کذب سے محفوظ رہنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگی جائے۔
2۔ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نماز میں تشہد پڑھتے تھے: (وَاَعُوذُبِاكَ مِن فِتّنَةِ المَسِيِح الدَّجَّالِ) ’’اے اللہ! میں مسیح دجال سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ (صحیح البخاري، الدعوات، حدیث: :6368) اس حدیث سے فتنہ دجال کی سنگینی کا پتا چلتا ہے کہ خودرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے اس کی پناہ مانگتے تھے۔