تشریح:
یہ واقعہ تحویل قبلہ کے پہلے دن کا ہے انصارکے قبیلے بنو حارث کی مسجد "قبلتین" آج بھی موجود ہے۔ ایک شخص کی خبر سن کر جمہور صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے حالت نماز میں اپنا رخ کعبے کی طرف کر لیا۔ اس بنا پر خبر واحد حجت ہے اور جو لوگ اس کی حجیت کے منکر ہیں وہ گویا صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کے طرز عمل کے منکر ہیں ان حضرات کے پاس اس کے متعلق کوئی دلیل نہیں۔ یہ لوگ صرف محض ظن و تخمین کی پیروی کرتے ہیں جس سے قرآن کریم نے منع کیا ہے۔ واللہ المستعان۔