تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ میں نے حضرت ابو القاسم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تھی۔ آپ نے یہی سورت تلاوت کی تھی اور اس میں سجدہ کیا تھا۔ (صحیح ابن خزیمة :282/1، حدیث:561) (2) امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ نماز عشاء میں بآواز بلند قراءت کرنی چاہیے اور نماز میں ایسی سورت بھی پڑھی جاسکتی ہے جس میں سجدۂ تلاوت ہو۔