قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الصَّلاَةِ (بَابُ الصَّلاَةِ فِي مَوَاضِعِ الإِبِلِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

430. حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ الفَضْلِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ «يُصَلِّي إِلَى بَعِيرِهِ»، وَقَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ

صحیح بخاری:

کتاب: نماز کے احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: اونٹوں کے رہنے کی جگہ میں نماز پڑھنا)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

430.

حضرت نافع کہتے ہیں: میں نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ  کو دیکھا کہ وہ اپنے اونٹ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے اور فرماتے کہ میں نے نبی ﷺ کو ایسا کرتے دیکھا ہے۔