باب: نبی کریم ﷺکا انصار سے یہ فرمانا کہ تم’’صبر سے کام لینا یہاں تک کہ تم مجھ سے حوض پر ملاقات کرو “
)
Sahi-Bukhari:
Merits of the Helpers in Madinah (Ansaar)
(Chapter: “Be patient till you meet me at Al-Haud (Al-Kauthar)”)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
یہ قول حضرت عبداللہ بن زیدؓ نے نبی کریم ﷺسے روایت کیا ہے ۔
3792.
حضرت اسید بن حضیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک انصاری آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! آپ مجھے عامل مقرر نہیں کرتے جیسا کہ فلاں آدمی کو عامل بنایا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میرے بعد تمہیں ترجیح کا سامنا کرنا پڑے گا (تم پر دوسرے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی)، لہذا صبر کرنا یہاں تک کہ حوض کوثر پر مجھ سے ملاقات کرو۔‘‘
یہ عنوان ایک حدیث کا حصہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے متعلق پیش گوئی فرمائی کہ تمھیں آئندہ زندگی میں مشکلات اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لوگ تمھارے مقابلے میں دوسروں کو ترجیح دیں گے۔ تمھیں ان تلخیوں کو برداشت کرنا ہوگا۔ اس میں انصار کو جنت رحمت اور حوض کوثر پر ملنے کی بشارت ہے۔ عبد اللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے خود ہی حدیث نمبر:4330۔کے تحت متصل سند سے بیان کیا ہے۔
یہ قول حضرت عبداللہ بن زیدؓ نے نبی کریم ﷺسے روایت کیا ہے ۔
حدیث ترجمہ:
حضرت اسید بن حضیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک انصاری آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! آپ مجھے عامل مقرر نہیں کرتے جیسا کہ فلاں آدمی کو عامل بنایا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’میرے بعد تمہیں ترجیح کا سامنا کرنا پڑے گا (تم پر دوسرے لوگوں کو ترجیح دی جائے گی)، لہذا صبر کرنا یہاں تک کہ حوض کوثر پر مجھ سے ملاقات کرو۔‘‘
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
اس بات کو حضرت عبداللہ بن زیدؓ نے نبی ﷺسے بیان کیا ہے۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے کہا کہ میں نے قتادہ سے سنا، انہوں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے اور انہوں نے حضرت اسید بن حضیر ؓ سے کہ ایک انصاری صحابی نے عرض کیا یارسول اللہ! فلاں شخص کی طرح مجھے بھی آپ حاکم بنا دیں۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میرے بعد (دنیاوی معاملات میں) تم پر دوسروں کو ترجیح دی جائے گی اس لیے صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ مجھ سے حوض پر آملو۔
حدیث حاشیہ:
حافظ نے کہا کہ یہ عرض کرنے والے خود اسید بن حضیر تھے اور جن کو حکومت ملی تھی وہ عمرو بن عاص تھے۔
تشریح: حافظ صاحب فرماتے ہیں: وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ صَحَابِيٍّ عَنْ صَحَابِيٍّ زَادَ مُسْلِمٌ وَقَدْ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَهِشَامُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ بِدُونِ ذِكْرِ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ لَكِنْ بِاخْتِصَارِ الْقِصَّةِ الَّتِي هُنَا وَذَكَرَ كُلٌّ مِنْهُمَا قِصَّةً أُخْرَى غَيْرَ هَذِهِ فَحَدِيثُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ تَقَدَّمَ فِي الْجِزْيَةِ وَحَدِيثُ هِشَامٍ يَأْتِي فِي الْمَغَازِي وَوَقَعَ لِهَذَا الْحَدِيثِ قِصَّةٌ أُخْرَى مِنْ وَجْهٍ آخَرَ فَأَخْرَجَ الشَّافِعِيُّ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ إِلَى أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ طَلَبَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ بَيْتَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَمَرَ لِكُلِّ بَيْتٍ بِوَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ وَشَطْرٍ مِنْ شَعِيرٍ فَقَالَ أُسَيْدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ جَزَاكَ اللَّهُ عَنَّا خَيْرًا فَقَالَ وَأَنْتُمْ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ وَإِنَّكُمْ لَأَعِفَّةٌ صُبُرٌ وَإِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً الْحَدِيثُ(فتح الباری) یعنی یہ روایت صحابی (حضرت انس) کی صحابی (حضرت اسید) سے ہے اور مسلم نے زیادہ کیا کہ اس روایت کو یحییٰ بن سعید اور ہشام بن زید نے انس سے روایت کیا ہے اس میں اسید کا ذکر نہیں ہے لیکن قصہ اختصار سے مذکور ہے اور ان دونوں نے اس کے سوا دوسرا قصہ ذکرکیا ہے۔ یحییٰ بن سعید والی حدیث باب الجزیہ میں مذکور ہوچکی ہے اور ہشام کی حدیث مغازی میں آئے گی اور اس حدیث سے متعلق دوسرے طریق سے ایک اور واقعہ ذکر ہوا ہے جسے امام شافعی نے محمد بن ابراہیم تیمی کی روایت میں ابواسید بن حضیر سے نقل کیا ہے کہ ابواسید نے دوگھرانوں کے لیے انصار میں سے آنحضرت ﷺ سے امداد طلب کی، آنحضرت ﷺ نے ہر گھرانے کے لیے ایک وسق کھجور اور کچھ جو بطور امداد دینے کا حکم فرمایا، اس پر اسید نے آپ ﷺ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جزاک اللہ کہا، آنحضرت ﷺ نے جواب میں فرمایا کہ اے انصاریو! اللہ تم کو بھی جزائے خیر دے، میرے بعد تم لوگ تلخیاں چکھو گے اور دیکھو گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی، پس اس وقت تم صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ مجھ سے حوض کو ثر پر آکر ملاقات کرو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Usaid bin Hudair (RA): A man from the Ansar said, "O Allah's Apostle (ﷺ) ! Will you appoint me as you have appointed so-and-so?" The Prophet (ﷺ) said, "After me you will see others given preference to you; so be patient till you meet me at the Tank (i.e. Lake of Kauthar). (on the Day of Resurrection)."