باب: نبی کریم ﷺکا انصار سے یہ فرمانا کہ تم’’صبر سے کام لینا یہاں تک کہ تم مجھ سے حوض پر ملاقات کرو “
)
Sahi-Bukhari:
Merits of the Helpers in Madinah (Ansaar)
(Chapter: “Be patient till you meet me at Al-Haud (Al-Kauthar)”)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
یہ قول حضرت عبداللہ بن زیدؓ نے نبی کریم ﷺسے روایت کیا ہے ۔
3793.
حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے انصار سے فرمایا: ’’میرے بعد تمہیں ترجیح (خود غرضی) کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صبر کرنا حتی کہ مجھ سے ملاقات کرو اور تمہاری ملاقات کی جگہ حوض کوثر ہے۔‘‘
تشریح:
1۔ ان احادیث میں انصار کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے پیش گوئی فرمائی کہ امراء مالی معاملات اور دیگر امور میں خود کو ترجیح دیں گے اور تمھیں نظر انداز کردیا جائے گا اور حکومتی معاملات میں تمھیں شریک نہیں کیا جائے گا۔ ایسا ہی ہوا جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔ 2۔انصار نے اس سلسلے میں صبرواستقامت سے کام لیا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اپنے آپ کو اجرو ثواب کا حق دار بنایا۔
یہ عنوان ایک حدیث کا حصہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے متعلق پیش گوئی فرمائی کہ تمھیں آئندہ زندگی میں مشکلات اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لوگ تمھارے مقابلے میں دوسروں کو ترجیح دیں گے۔ تمھیں ان تلخیوں کو برداشت کرنا ہوگا۔ اس میں انصار کو جنت رحمت اور حوض کوثر پر ملنے کی بشارت ہے۔ عبد اللہ بن زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کو امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے خود ہی حدیث نمبر:4330۔کے تحت متصل سند سے بیان کیا ہے۔
یہ قول حضرت عبداللہ بن زیدؓ نے نبی کریم ﷺسے روایت کیا ہے ۔
حدیث ترجمہ:
حضرت انس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے انصار سے فرمایا: ’’میرے بعد تمہیں ترجیح (خود غرضی) کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صبر کرنا حتی کہ مجھ سے ملاقات کرو اور تمہاری ملاقات کی جگہ حوض کوثر ہے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
1۔ ان احادیث میں انصار کے متعلق رسول اللہ ﷺ نے پیش گوئی فرمائی کہ امراء مالی معاملات اور دیگر امور میں خود کو ترجیح دیں گے اور تمھیں نظر انداز کردیا جائے گا اور حکومتی معاملات میں تمھیں شریک نہیں کیا جائے گا۔ ایسا ہی ہوا جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا۔ 2۔انصار نے اس سلسلے میں صبرواستقامت سے کام لیا اور اللہ تعالیٰ کے ہاں اپنے آپ کو اجرو ثواب کا حق دار بنایا۔
ترجمۃ الباب:
اس بات کو حضرت عبداللہ بن زیدؓ نے نبی ﷺسے بیان کیا ہے۔
حدیث ترجمہ:
مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے ہشام نے کہا کہ میں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے سنا، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے انصار سے فرمایا: میرے بعد تم دیکھوگے کہ تم پر دوسروں کو فوقیت دی جائے گی، پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ مجھ سے آملو اور میری تم سے ملاقات حوض پر ہوگی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Anas bin Malik (RA): The Prophet (ﷺ) said to the Ansar, "After me you will see others given preference to you; so be patient till you meet me, and your promised place (of meeting) will be the Tank (i.e. Lake of Kauthar)."