Sahi-Bukhari:
Interpretation of Dreams
(Chapter: A bowl in a dream)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
7032.
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: میں ایک وقت سو رہا تھا کہ میرے پاس دودھ کا پیالہ لایا گیا، میں نے اس سے (دودھ) پیا، پھر میں نے اپنا بچا ہوا عمر بن خطاب کو دے دیا۔ صحابہ کرام ؓ نے پوچھا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”اس کی تعبیر علم ہے۔“
تشریح:
اہل تعبیر کہتے ہیں کہ خواب میں پیالہ دیکھنا اس کی تعبیر یہ ہے کہ عورت یا اس کی طرف سے کوئی مال حاصل ہوگا۔ اگر پیالہ شیشے کا ہو تو پوشیدہ اسرار ورموز ظاہر ہوں گے۔اگر وہ پیالہ سونے یا چاندی کا ہو تو لوگ اس کی تعریف میں رطب اللسان ہوں گے۔ (فتح الباري: 524/12) اس حدیث میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فضیلت روز روشن کی طرح واضح ہے لیکن اس کے باوجود کچھ بد باطن لوگ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تنقیص وتوہین کرتے ہیں اور اسے نیکی اور اپنے ایمان کا جز خیال کرتے ہیں۔ (قَاتَلَهُمُ اللَّـهُ ۖ أَنَّىٰ يُؤْفَكُونَ)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا‘ کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا‘ ان سے عقیل نے‘ ان سے ابن شہاب نے‘ ان سے حمزہ بن عبداللہ نے اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ سے سنا آپ نے فرمایا کہ میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دودھ کا پیالہ لا یا گیا۔ میں نے اس میں سے پیا پھر میں نے اپنا بچا ہوا۔ حضرت عمر بن خطاب ؓ کو دے دیا۔ لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ! آپ نے اس کی تعبیر کیا لی؟ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ علم سے تعبیر لی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Abdullah bin 'Umar (RA) : I heard Allah's Apostle (ﷺ) saying, "While I was sleeping, I saw that a cup full of milk was brought to me and I drank of it and gave the remaining of it to 'Umar bin Al-Khattab (RA)." They asked. What have you interpreted (about the dream)? O Allah's Apostle?" The Prophet (ﷺ) said. "(It is Religious) knowledge."