تشریح:
(1) ”تو نے سفید کپڑے کو“ کیونکہ کپڑے کا سفید مادہ تو اللہ تعالیٰ ہی نے پیدا فرمایا ہے جو ہر قسم کے داغ دھبے سے محفوظ ہوتا ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ بے داغ مادہ پیدا نہ فرماتا تو انسان خالص سفید رنگ کہاں سے حاصل کرتا؟
(2) ”ساتھی“ زوج کے یہ معنیٰ بھی ہوسکتے ہیں جس میں خاوند بیوی بدرجہ اولیٰ شامل ہیں۔ ﴿احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ﴾ (الصفت: ۲۲:۳۷) اس معنیٰ کے لحاظ سے یہ دعا غیرشادی شدہ مرد اور عورت کے جنازے پر بھی پڑھی جا سکتی ہے۔