تشریح:
(1) ان دو روایات (۲۱۶، ۲۱۷) کی سند میں اختلاف ہے۔ روایت ۲۱۶ میں حضرت عروہ براہ راست حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے بیان کر رہے ہیں، جبکہ روایت ۲۱۷ میں دونوں کے درمیان حضرت عائشہ کا واسطہ موجود ہے۔ پہلی روایت کتاب سے بیان کی گئی اور دوسری حفظ سے۔ دونوں طرح ہی درست ہے کیونکہ حضرت عروہ کی ملاقات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی ہے اور حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش سے بھی۔ عین ممکن ہے کہ دونوں سے روایت سنی ہو۔ چونکہ ابن ابی عدی ثقہ راوی ہیں، لہٰذا یہ امکان قابل ترجیح ہے۔ اگرچہ ابن القطان نے پہلی روایت کو منقطع قرار دیا ہے جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن صحیح قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (إرواء الغلیل، رقم: ۲۰۴)
(2) ممکن ہے، امام نسائی رحمہ اللہ کا اشارہ [دَمَ الْحَيْضِ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ] والے الفاظ کی طرف ہو۔
(3) حیض، نفاس اور استحاضے سے متعلق تفصیلی احکام و مسائل کے لیے کتاب الحیض ولإستحاضة کا ابتدائیہ دیکھیے۔