تشریح:
مذکورہ بالا دونوں روایات کو محقق کتاب نے ابن جریج کی تدلیس کی وجہ سے سندا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے کہا کہ یہ روایات شواہد کی بنا پر صحیح ہیں۔ سلسلہ صحیحہ میں شیخ البانی رحمہ اللہ نے ابن مسعود ؓ کی روایت ذکر کی ہے جو اسی مفہوم کی ہے۔ دیکھیے : ( سلسلة الأحادیث الصحیحة ، حدیث : ۱۶۳۸) اس لیے راجح بات یہی ہے کہ یہ روایات قابل استدلال ہیں ۔ واللہ أعلم