سنن النسائي: كِتَابُ التَّطْبِيقِ (بَابٌ نَوْعٌ آخَر)

حکم : لم تتم دراسته

ترجمۃ الباب:

1125.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ أَتَى بَعْضَ جَوَارِيهِ فَطَلَبْتُهُ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ رَبِّ اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ

سنن نسائی:

کتاب: رکوع کے دوران میں تطبیق کا بیان 

  (

باب: (سجدے میں)ایک اور دعا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1125.   حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: (ایک رات) میں نے رسول اللہ ﷺ کو نہ پایا تو میں نے سمجھا کہ آپ اپنی کسی بیوی یا لونڈی کے پاس چلے گئے ہوں گے۔ میں نے آپ کو تلاش کرنا شروع کر دیا تو آپ سجدے میں تھے، یہ دعا فرما رہے تھے: ”اے میرے رب! مجھے معاف فرما دے، وہ گناہ جو میں نے چھپ کر کیے اور جو میں نے علانیہ کیے۔“