کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: بیٹھ کر نمازپڑھنے والےکی لیٹ کر نمازپڑھنے والے پر فضیلت
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: The superiority of prayer sitting down over prayer lying down)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1660.
حضرت عمران بن حصین ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ سے بیٹھ کر (نفل) نماز پڑھنے والے کے بارے میں پوچھا۔ آپ نے فرمایا: ”جو کھڑا ہوکر نفل نماز پڑھے تو وہ افضل (زیادہ ثواب والا) ہے اور جو بیٹھ کر پڑھے، اس کو کھڑے ہوکر پڑھنے والے سے نصف ثواب ملے گا اور جو لیٹ کر پڑھے، اسے بیٹھ کر پڑھنے والے سے بھی نصف ثواب ملے گا۔“
تشریح:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نفل نماز بیٹھ کر اور لیٹ کر بلاعذر پڑھی جا سکتی ہے۔ لیکن جو بیٹھ کر پڑھے اسے کھڑے ہوکر پڑھنے والے سے نصف ثواب ملے گا اور جو لیٹ کر پڑھے اسے بیٹھ کر پڑھنے والے سے بھی نصف ثواب ملے گا، تاہم عذر کی بنا پر پورا ثواب ملے گا۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے شخص کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: ”جس نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی وہ سب سے افضل ہے، اور جس نے بیٹھ کر نماز پڑھی تو اسے کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نماز کا آدھا ثواب ملے گا، اور جس نے لیٹ کر نماز پڑھی تو اسے بیٹھ کر پڑھنے والے کے آدھا ملے گا۔“ ۱؎
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اس سے تندرست آدمی نہیں بلکہ مریض مراد ہے کیونکہ انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس آئے جو بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے تو آپ نے فرمایا: ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا ثواب کھڑے ہو کر پڑھنے والے کے آدھا ہے۔“
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Imran bin Husain said: "I asked the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) about one who prays sitting down. He said: 'Whoever prays standing up is better, and one who prays sitting down will have half the reward of one who prays standing up. And whoever prays lying down will have half the reward of one who prays sitting down.'"