کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل
(
باب: وتر کے با رے میں حضرت ابی بن کعب کی روایت میں راویوں کا (لفظی )اختلاف
)
Sunan-nasai:
The Book of Qiyam Al-Lail (The Night Prayer) and Voluntary Prayers During the Day
(Chapter: Mentioning the different wordings in the reports from Ubayy bin Ka'b concerning witr)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1701.
حضرت ابی بن کعب ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ وتر (کی پہلی رکعت) میں ﴿سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ دوسری میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور تیسری میں ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھا کرتے تھے اور سلام آخر ہی میں پھیرتے تھے۔ اور سلام کے بعد تین دفعہ (سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ) پڑھتے۔
تشریح:
(1) مذکورہ روایت کو محقق کتاب نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر صحیح روایات سے حدیث میں مذکور مفہوم کی تائید ہوتی ہے، نیز دیگر محققین نے اس روایت کو صحیح بھی قرار دیا ہے۔ بنا بریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف اور معناً صحیح اور قابل عمل ہے۔ دیکھیے: (صحیح سنن النسائي، رقم: ۱۷۰۰، وذخیرة العقبیٰ شرح سنن النسائي:۱۸؍۷۲) (2) وتر پڑھنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ تین وتر ایک سلام سے پڑھے جائیں۔ (مزید دیکھیے، حدیث:۱۶۹۹)

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ وتر میں (پہلی رکعت میں) «سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» دوسری رکعت میں «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» اور تیسری میں «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» پڑھتے، اور ان کے بالکل آخر ہی میں سلام پھیرتے، اور تین بار: «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ» کہتے (یعنی سلام پھیرنے کے بعد)۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ubayy bin Ka'b said: "The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) used to recite: "Glorify the Name of Your Lord, the Most High;" in witr, in the second rak'ah he would recite: "Say: O you disbelievers!"; and in the third "Say: He is Allah, (the) One". And he only said the taslim at the end, and he would say- meaning after the taslim: Subhanal-Malikil-Quddus (Glory be to the Sovereign, the Most Holy)' three times."