موضوعات
                            
                                 
                            
                         | 
                        شجرۂ موضوعات | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                ایمان (21675) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                اقوام سابقہ (2925) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                سیرت (18010) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                قرآن (6272) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                اخلاق و آداب (9764) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                عبادات (51492) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                کھانے پینے کے آداب و احکام (4155) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                لباس اور زینت کے مسائل (3633) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6547) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                معاملات (9225) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                عدالتی احکام و فیصلے (3431) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                جرائم و عقوبات (5046) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                جہاد (5356) | 
                                    
                                         
                                    
                                 | 
                                علم (9423) | 
                            
                                 
                            
                         | 
                        نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا | 
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ)
حکم : صحیح
2064 . أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ ابْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِي امْرَأَةٌ مِنَ الْيَهُودِ وَهِيَ تَقُولُ: إِنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ، فَارْتَاعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: «إِنَّمَا تُفْتَنُ يَهُودُ»، وَقَالَتْ عَائِشَةُ: فَلَبِثْنَا لَيَالِيَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّهُ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّكُمْ تُفْتَنُونَ فِي الْقُبُورِ»، قَالَتْ عَائِشَةُ: فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدُ يَسْتَعِيذُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ
                                
                                    سنن نسائی:
                                
                                
                                       کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
باب: عذاب قبر سے بچاؤ کی دعاکرنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
2064. حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: (ایک دفعہ) رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میرے پاس ایک یہودی عورت بیٹھی تھی اور وہ کہہ رہی تھی کہ قبروں میں تمھارا امتحان لیا جائے گا (یا تمھیں عذاب ہوگا۔) رسول اللہ ﷺ گھبرا گئے اور فرمایا: ”صرف یہود کو عذاب ہوگا۔“ کچھ دن گزرے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے وحی کی گئی ہے کہ قبروں میں تمھارا امتحان ہوگا۔“ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں: اس کے بعد میں نے سنا کہ رسول اللہ ﷺ عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کیا کرتے تھے۔