قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ زَكَاةِ الْبَقَرِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2451.   أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَى وَهُوَ ابْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ وَالْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَا قَالَ مُعَاذٌ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً ثَنِيَّةً وَمِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ

سنن نسائی:

کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: گایوں کی زکاۃ

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2451.   حضرت معاذ ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن کی طرف (حاکم بنا کر) بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ میں ہر چالیس گایوں میں سے ایک دو سالہ (دو دانتا) اور ہر تیس میں سے ایک سالہ بچھڑا یا بچھڑی زکاۃ وصول کروں، نیز ہر بالغ (یہودی وغیرہ) سے ایک دینار یا اس کے برابر یمنی کپڑا (بطور جزیہ) وصول کروں۔