الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11 1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ) حکم: صحیح 1576. حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مُعَاذٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمَّا وَجَّهَهُ إِلَى الْيَمَنِ، أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا، -أَوْ تَبِيعَةً-، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ -يَعْنِي: مُحْتَلِمًا- دِينَارًا، أَوْ عَدْلَهُ مِنَ الْمَعَافِرِ- ثِيَابٌ تَكُونُ بِالْيَمَنِ.... سنن ابو داؤد : کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل (باب: جنگل میں چرنے والے جانوروں کی زکوٰۃ ) مترجم: DaudWriterName 1576. سیدنا معاذ ؓ سے منقول ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جب ان کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا تھا: ”گائیوں میں ہر تیس میں ایک سالہ بچھڑا یا بچھڑی لینا اور ہر چالیس میں سے دو سالہ۔ اور ہر (غیر مسلم) بالغ سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا جو کہ یمن میں ہوتا ہے۔“ الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ) حکم: صحیح 1577. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَالنُّفَيْلِيُّ وَابْنُ الْمُثَنَّى قَالُوا، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. سنن ابو داؤد : کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل (باب: جنگل میں چرنے والے جانوروں کی زکوٰۃ ) مترجم: DaudWriterName 1577. جناب مسروق نے سیدنا معاذ ؓ سے انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل بیان کیا۔ الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ فِي زَكَاةِ السَّائِمَةِ) حکم: صحیح 1578. حَدَّثَنَا هَارُونُ ابْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: بَعَثَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ... فَذَكَرَ مِثْلَهُ، لَمْ يَذْكُرْ ثِيَابًا تَكُونُ بِالْيَمَنِ، وَلَا ذَكَرَ -يَعْنِي مُحْتَلِمًا-قَالَ أَبو دَاود: وَرَوَاهُ جَرِيرٌ وَيَعْلَى وَمَعْمَرٌ وَشُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ: قَالَ يَعْلَى وَمَعْمَرٌ، عَنْ مُعَاذٍ مِثْلَهُ.... سنن ابو داؤد : کتاب: زکوۃ کے احکام و مسائل (باب: جنگل میں چرنے والے جانوروں کی زکوٰۃ ) مترجم: DaudWriterName 1578. سیدنا معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ان کو یمن کی طرف بھیجا، اور اسی کے مثل ذکر کیا۔ اس روایت میں یہ ذکر نہیں ہے کہ ”یہ کپڑے ہیں جو یمن میں ہوتے ہیں۔“ اور نہ لفظ «محتلما» ہی ذکر کیا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اس روایت کو جریر، یعلیٰ، معمر، شعبہ، ابوعوانہ اور یحییٰ بن سعید نے اعمش سے، انہوں نے ابووائل سے، انہوں نے مسروق سے (مرسل) نقل کیا ہے، جبکہ یعلیٰ اور معمر نے سیدنا معاذ ؓ سے اسی کے مثل (متصل) بیان کیا۔ ... الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 4 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ (بَابٌ فِي أَخْذِ الْجِزْيَةِ) حکم: صحیح 3038. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مُعَاذٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا وَجَّهَهُ إِلَى الْيَمَنِ, أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ حَالِمٍ- يَعْنِي: مُحْتَلِمًا- دِينَارًا، أَوْ عَدْلَهُ مِنَ الْمُعَافِرِيِّ.- ثِيَابٌ تَكُونُ بِالْيَمَنِ... سنن ابو داؤد : کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل (باب: جزیہ لینے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 3038. سیدنا معاذ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جب انہیں یمن کی طرف روانہ کیا تو ان کو حکم دیا کہ ہر بالغ سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری کپڑا وصول کریں۔ یہ کپڑا اسی علاقے میں بنا جاتا تھا۔ الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ (بَابٌ فِي أَخْذِ الْجِزْيَةِ) حکم: صحیح 3039. حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ مُعَاذٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ سنن ابو داؤد : کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل (باب: جزیہ لینے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 3039. جنال مسروق نے بسند حضرت معاذ ؓ نبی ﷺ سے مذکورہ بالا روایت کے ہم معنی ورایت بیان کی۔ الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 6 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْخَرَاجِ وَالْإِمَارَةِ وَالْفَيْءِ (بَابٌ فِي أَخْذِ الْجِزْيَةِ) حکم: ضعیف 3041. حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو الْيَامِيُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ يَعْنِي ابْنَ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ الْهَمْدَانِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ صَالَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ نَجْرَانَ عَلَى أَلْفَيْ حُلَّةٍ النِّصْفُ فِي صَفَرٍ وَالْبَقِيَّةُ فِي رَجَبٍ يُؤَدُّونَهَا إِلَى الْمُسْلِمِينَ وَعَوَرِ ثَلَاثِينَ دِرْعًا وَثَلَاثِينَ فَرَسًا وَثَلَاثِينَ بَعِيرًا وَثَلَاثِينَ مِنْ كُلِّ صِنْفٍ مِنْ أَصْنَافِ السِّلَاحِ يَغْزُونَ بِهَا وَالْمُسْلِمُونَ ضَامِنُونَ لَهَا حَتَّى يَرُدُّوهَا عَلَيْهِمْ إِنْ كَانَ بِالْيَمَنِ ك... سنن ابو داؤد : کتاب: محصورات اراضی اور امارت سے متعلق احکام و مسائل (باب: جزیہ لینے کے احکام و مسائل ) مترجم: DaudWriterName 3041. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل نجران سے یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ دو ہزار حلے (کپڑوں کے جوڑے) ادا کیا کریں گے۔ آدھے ماہ صفر میں اور آدھے رجب میں۔ علاوہ ازیں تیس زرہیں، تیس گھوڑے، تیس اونٹ اور ہر قسم کا اسلحہ جو جنگ میں استعمال ہوتا ہے تیس تیس کی تعداد میں عاریتاً دیا کریں گے اور مسلمان ان چیزوں کے واپس کرنے تک ان کے ضامن ہوں گے۔ (یہ عاریت اس وقت لی جائے گی) جب یمن میں کوئی فساد یا غدر ہو (اور ان کی ضرورت پڑی) اور (ان کے ساتھ عہد تھا کہ) ان کا کوئی معبد نہیں گرایا جائے گا، کسی پادری کو نہیں نکالا جائے گا اور ان کے دین میں کوئی مداخلت نہیں کی ج... الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي زَكَاةِ الْبَقَرِ) حکم: صحیح 623. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ ﷺ إِلَى الْيَمَنِ، فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلاَثِينَ بَقَرَةً تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً، وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَرَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ، فَأَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ وَهَذَا أَصَحُّ... جامع ترمذی : كتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل (باب: گائے کی زکاۃ کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 623. معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں: نبی اکرم ﷺ نے مجھے یمن بھیجا اور حکم دیا کہ میں ہر تیس گائے پر ایک سال کا بچھوا یا بچھیا زکاۃ میں لوں اور ہر چالیس پر دو سال کی بچھیا زکاۃ میں لوں، اور ہر (ذمّی) بالغ سے ایک دینار یا اس کے برابر معافری۱؎ کپڑے بطور جزیہ لوں۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن ہے۔ ۲- بعض لوگوں نے یہ حدیث بطریق: ’’سفيان، عن الأعمش، عن أبي وائل، عن مسروق‘‘ مرسلاً روایت کی ہے۳؎ کہ نبی اکرم ﷺ نے معاذ کو یمن بھیجا اور اس میں ’’فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ‘‘ کے بجائے الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 8 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الزَّكَاةِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي زَكَاةِ الْبَقَرِ) حکم: صحیح 624. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللهِ هَلْ يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ اللهِ شَيْئًا؟ قَالَ: لاَ جامع ترمذی : كتاب: زکاۃ وصدقات کے احکام ومسائل (باب: گائے کی زکاۃ کا بیان ) مترجم: TrimziWriterName 624. عمرو بن مرّہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عبیدہ بن عبداللہ سے پوچھا: کیا وہ (اپنے والد) عبداللہ بن مسعود ؓ سے کوئی چیز یاد رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 9 سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ زَكَاةِ الْبَقَرِ) حکم: صحیح 2450. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ وَهُوَ ابْنُ مُهَلْهَلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ مُعَاذٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ وَأَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ وَمِنْ الْبَقَرِ مِنْ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً... سنن نسائی : کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل (باب: گایوں کی زکاۃ ) مترجم: NisaiWriterName 2450. حضرت معاذ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے انھیں (مجھے) یمن کی طرف (حاکم بنا کر) بھیجا اور حکم دیا کہ ہر غیر مسلم بالغ سے ایک دینار (بطور جزیہ) لوں یا اس کے برابر معافری کپڑا۔ اور ہر تیس گایوں میں سے تبعیۃ (دوسرے سال میں داخل بچھڑا یا بچھڑی) اور ہر چالیس گایوں میں سے دو دانت والا بچھڑایا بچھڑی (بطور زکاۃ) وصول کروں۔ ... الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) 10 سنن النسائي: كِتَابُ الزَّكَاةِ (بَابُ زَكَاةِ الْبَقَرِ) حکم: صحیح 2451. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَى وَهُوَ ابْنُ عُبَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ مَسْرُوقٍ وَالْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَا قَالَ مُعَاذٌ بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً ثَنِيَّةً وَمِنْ كُلِّ ثَلَاثِينَ تَبِيعًا وَمِنْ كُلِّ حَالِمٍ دِينَارًا أَوْ عِدْلَهُ مَعَافِرَ... سنن نسائی : کتاب: زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل (باب: گایوں کی زکاۃ ) مترجم: NisaiWriterName 2451. حضرت معاذ ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے یمن کی طرف (حاکم بنا کر) بھیجا اور مجھے حکم دیا کہ میں ہر چالیس گایوں میں سے ایک دو سالہ (دو دانتا) اور ہر تیس میں سے ایک سالہ بچھڑا یا بچھڑی زکاۃ وصول کروں، نیز ہر بالغ (یہودی وغیرہ) سے ایک دینار یا اس کے برابر یمنی کپڑا (بطور جزیہ) وصول کروں۔ ... الموضوع: مقدار الجزية (الجهاد) Topics: جزیہ کی مقدار (جہاد) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 11 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 11