موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ مَنَاسِكِ الْحَجِّ (بَابُ فَضْلِ الْمُتَابَعَةِ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ)
حکم : حسن صحیح
2631 . أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ أَبُو خَالِدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَابِعُوا بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّهُمَا يَنْفِيَانِ الْفَقْرَ وَالذُّنُوبَ كَمَا يَنْفِي الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ وَالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَلَيْسَ لِلْحَجِّ الْمَبْرُورِ ثَوَابٌ دُونَ الْجَنَّةِ
سنن نسائی:
کتاب: حج سے متعلق احکام و مسائل
باب: پے در پے حج اور عمرہ کرنے کی فضیلت
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
2631. حضرت عبداللہ ؓ سے مروی ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”حج اور عمرہ مسلسل کرتے رہو۔ یقینا یہ فقر اور گناہوں کو اس طرح زائل کر دیتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی لوہے، سونے اور چاندی کے میل کچیل کو زائل کر دیتی ہے۔ اور حج مبرور کا ثواب تو جنت سے کم نہیں۔“