الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 49 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 49 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الإِيمَانِ (بَابُ مَنْ قَالَ إِنَّ الإِيمَانَ هُوَ العَمَلُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 26. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالاَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ: أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ: «إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ». قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «الجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» قِيلَ: ثُمَّ مَاذَا؟ قَالَ: «حَجٌّ مَبْرُورٌ.»... صحیح بخاری : کتاب: ایمان کے بیان میں (باب:اس شخص کے قول کی تصدیق میں جس نے کہا ہے کہ ایمان عمل( کا نام )ہے ) مترجم: BukhariWriterName 26. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لانا۔‘‘ سوال کیا گیا: پھر کون سا؟ فرمایا: ’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ پوچھا گیا: پھر کون سا؟ فرمایا: ’’وہ حج جو قبول ہو۔‘‘ ... الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ فَضْلِ الحَجِّ المَبْرُورِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1519. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ إِيمَانٌ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ قِيلَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ جِهَادٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قِيلَ ثُمَّ مَاذَا قَالَ حَجٌّ مَبْرُورٌ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: حج مبرور کی فضلیت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 1519. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی ﷺ سے دریافت کیا گیا : کون سا عمل افضل ہے؟آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا۔‘‘ عرض کیا گیا : پھر کون سا؟آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ پھر دریافت کیا گیا کہ اس کے بعد کون سا؟ آپ ﷺ نےفرمایا: ’’حج مبرور۔‘‘ ... الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ فَضْلِ الحَجِّ المَبْرُورِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1520. حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا خَالِدٌ أَخْبَرَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ نَرَى الْجِهَادَ أَفْضَلَ الْعَمَلِ أَفَلَا نُجَاهِدُ قَالَ لَا لَكِنَّ أَفْضَلَ الْجِهَادِ حَجٌّ مَبْرُورٌ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: حج مبرور کی فضلیت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 1520. اُم المنومنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ !ہم سمجھتے ہیں کہ جہاد سب نیک اعمال سے بڑھ کر ہے تو کیا ہم جہاد نہ کریں؟آپ ﷺ نے فرمایا: ’’(نہیں) بلکہ (تمھارے لیے) عمدہ جہاد حج مبرورہے۔‘‘ الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ فَضْلِ الحَجِّ المَبْرُورِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1521. حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا سَيَّارٌ أَبُو الْحَكَمِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ حَجَّ لِلَّهِ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب: حج مبرور کی فضلیت کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 1521. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’جو شخص محض اللہ کے لیے حج کرے، پھر کسی گناہ کا مرتکب ہو، نہ فحش کام کرے اور نہ ہی فسق وفجور میں مبتلا ہو تو وہ ایسے گناہوں سے پاک واپس ہوگا جیسے اسے آج ہی اس کی ماں نے جنم دیا ہو۔‘‘ ... الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 5 صحيح البخاري: کِتَابُ العُمْرَةِ (بَابُ وُجُوبِ العُمْرَةِ وَفَضْلِهَا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1773. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَةُ إِلَى الْعُمْرَةِ كَفَّارَةٌ لِمَا بَيْنَهُمَا وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلَّا الْجَنَّةُ... صحیح بخاری : کتاب: عمرہ کے مسائل کا بیان (باب : عمرہ کا وجوب اور اس کی فضیلت ) مترجم: BukhariWriterName 1773. حضرت ابو ہریرۃ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ایک عمرہ دوسرے عمرے تک ان گناہوں کا کفارہ ہے جو ان کےدرمیان کیے گئے ہوں اور حج مبرور کی جزا تو جنت ہے۔‘‘ الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 6 صحيح البخاري: کِتَابُ المُحْصَرِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {فَلاَ رَفَثَ} [الب...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1819. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ صحیح بخاری : کتاب: محرم کے روکے جانے اور شکار کا بدلہ دینے کے بیان میں (باب : سورۃ بقررہ میں اللہ کا یہ فرمانا کہ حج میں شہوت کی باتیں نہیں کرنا چاہئے ) مترجم: BukhariWriterName 1819. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ نے فرمایا : ’’جس نے اس گھر کا حج کیا، اس دوران میں بیوی سے جماع نہ کیا اور نہ گناہ ہی کی کوئی بات کی وہ اس طرح واپس ہوگا جیسے ابھی اس کی ماں نے اسے جنا ہو۔‘‘ الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 7 صحيح البخاري: کِتَابُ المُحْصَرِ (بَابُ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: {وَلاَ فُسُوقَ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1820. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَجَّ هَذَا الْبَيْتَ فَلَمْ يَرْفُثْ وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ صحیح بخاری : کتاب: محرم کے روکے جانے اور شکار کا بدلہ دینے کے بیان میں (باب : اللہ تعالیٰ کا سورۃ بقررہ میں فرمانا کہ حج میں گناہ اور جھگڑا نہ کرنا چاہئے ) مترجم: BukhariWriterName 1820. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس شخص نے اس گھر کا حج کیا اور شہوانی چھیڑا چھاڑ کی نہ بد کرداری ہی کا مرتکب ہواتو وہ گناہوں سے ایسا صاف ہو کر واپس ہو گا جیسا کہ آج ہی اس کی ماں نے اسے جنم دیا ہے۔‘‘ الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ فَضْلِ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2784. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ تُرَى الجِهَادَ أَفْضَلَ العَمَلِ، أَفَلاَ نُجَاهِدُ؟ قَالَ: «لَكِنَّ أَفْضَلَ الجِهَادِ حَجٌّ مَبْرُورٌ» صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : جہاد کی فضیلت اور رسول اللہ ﷺ کے حالات کے بیان میں ) مترجم: BukhariWriterName 2784. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے پوچھا: اللہ کے رسول ﷺ !ہمارے خیال کے مطابق جہاد تمام اعمال سے افضل ہے تو کیا ہم عورتیں جہاد نہ کریں؟آپ نےفرمایا: ’’لیکن (تمہارے لیے) سب سے افضل جہاد حج مقبول ہے (جس میں گناہ نہ ہو)۔‘‘ الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ جِهَادِ النِّسَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2875. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤْمِنِينَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: اسْتَأْذَنْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الجِهَادِ، فَقَالَ: «جِهَادُكُنَّ الحَجُّ»، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الوَلِيدِ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بِهَذَا... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : عورتوں کا جہاد کیا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2875. ام المومنین حضرت عائشہ ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے نبی کریم ﷺ سے جہاد کرنے کی اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا: ’’تمہارا جہاد حج ہے۔‘‘ (راوی حدیث) عبداللہ بن ولید نے کہا: ہم سے سفیان نے انھوں نے معاویہ سے یہ حدیث بیان کی۔ الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ جِهَادِ النِّسَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2876. حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، بِهَذَا، وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ المُؤْمِنِينَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلَهُ نِسَاؤُهُ عَنِ الجِهَادِ، فَقَالَ: «نِعْمَ الجِهَادُ الحَجُّ» صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : عورتوں کا جہاد کیا ہے ) مترجم: BukhariWriterName 2876. ام المومنین حضرت عائشہ ؓہی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سے آپ کی ازواج مطہرات ؓنے جہاد کے لیے اجازت مانگی تو آپ نے فرمایا: ’’(تمہارے لیے) حج کرنا بہت عمدہ جہاد ہے۔‘‘ الموضوع: فضل الحج (العبادات) موضوع: حج کی فضیلت (عبادات) مجموع الصفحات: 5 - مجموع أحاديث: 49 کل صفحات: 5 - کل احا دیث: 49