Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: It is Permissible to put on perfume when Entering Ihram)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2688.
حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو حلال ہوتے وقت خوشبو لگائی اور احرام باندھنے کے وقت بھی ایسی خوشبو لگائی جو تمھاری اس خوشبو کی طرح نہیں تھی، یعنی جو باقی نہیں رہتی۔
تشریح:
”جو باقی نہیں رہتی۔“ یعنی تمھاری خوشبو سے وہ خوشبو بہت بڑھیا اور اعلیٰ تھی۔ تمھاری خوشبو تو باقی نہیں رہتی مگر آپ کی خوشبو تو تادیر باقی رہتی تھی جیسا کہ آئندہ احادیث میں اس بات کا صراحتاً ذکر ہے۔ بعض لوگوں نے اس سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو لی ہے، یعنی آپ کی خوشبو باقی نہیں رہتی تھی۔ مگر یہ مفہوم آئندہ احادیث کے صریح الفاظ سے متصادم ہے۔ ویسے بھی یہ الفاظ: ”جو باقی نہیں رہتی۔“ کسی نچلے راوی کے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے نہیں۔ لفظ تعنی اس پر دلالت کر رہا ہے۔ اور کسی نچلے راوی کے فہم کو صریح مرفوع روایات پر ترجیح نہیں دی جا سکتی۔ واللہ أعلم

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو آپ کے احرام کھولنے کے لیے خوشبو لگائی، اور آپ کے احرام باندھنے کے لیے خوشبو لگائی جو تمہاری اس خوشبو کے مشابہ نہیں تھی، یعنی یہ خوشبو دیرپا نہ تھی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that 'Aishah (RA) said: “I put perfume on the Messenger of Allah (ﷺ) for his exiting Ihram, and I put perfume on him for his Ihram, perfume which was not like this perfume of yours” - she meant that it does not last. (Sahih)