Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: It is Permissible to put on perfume when Entering Ihram)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2692.
حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو آپ کے احرام باندھنے سے قبل اور قربانی والے دن طواف بیت اللہ کرنے سے پہلے خوشبو لگائی جس میں کستوری شامل تھی۔
تشریح:
(1) ”قربانی والے دن۔“ سے مراد ذوالحجہ کی دس تاریخ ہے۔ (2) معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لگائی جانے والی خوشبو انتہائی اچھی تھی جس کی مہک عرصہ دراز تک باقی رہتی تھی۔ کستوری بہترین خوشبو ہے۔ (3) کستوری پاک ہے۔
حضرت عائشہ ؓ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو آپ کے احرام باندھنے سے قبل اور قربانی والے دن طواف بیت اللہ کرنے سے پہلے خوشبو لگائی جس میں کستوری شامل تھی۔
حدیث حاشیہ:
(1) ”قربانی والے دن۔“ سے مراد ذوالحجہ کی دس تاریخ ہے۔ (2) معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لگائی جانے والی خوشبو انتہائی اچھی تھی جس کی مہک عرصہ دراز تک باقی رہتی تھی۔ کستوری بہترین خوشبو ہے۔ (3) کستوری پاک ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو احرام باندھنے سے پہلے اور ذی الحجہ کی دسویں تاریخ کو بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے ایسی خوشبو لگائی جس میں مشک کی آمیزش تھی۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Al Qasim said: 'Aishah (RA) said: ‘I put perfume on the Messenger of Allah (ﷺ) before he entered Ihram and on the Day of Sacrifice before he circumambulated the House, using perfume containing musk.” (Sahih)