Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Killing Scorpions)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2832.
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”پانچ جانور ایسے ہیں کہ جو شخص بھی انھیں قتل کر دے، (خواہ محرم ہی ہو)، اس پر کوئی حرج اور گناہ نہیں: چیل، چوہا، کاٹنے والا کتا، بچھو اور کوا۔“
تشریح:
(1) بچھو کا موذی ہونا واضح ہے بلکہ بسا اوقات اس کا زہر سانپ سے بھی خطرناک ہوتا ہے۔ (2) ”کوئی گناہ نہیں“ بلکہ گناہ کے علاوہ کوئی تاوان وغیرہ بھی نہیں، خواہ محرم ہی ہو اور حرم ہی میں ہو۔
حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”پانچ جانور ایسے ہیں کہ جو شخص بھی انھیں قتل کر دے، (خواہ محرم ہی ہو)، اس پر کوئی حرج اور گناہ نہیں: چیل، چوہا، کاٹنے والا کتا، بچھو اور کوا۔“
حدیث حاشیہ:
(1) بچھو کا موذی ہونا واضح ہے بلکہ بسا اوقات اس کا زہر سانپ سے بھی خطرناک ہوتا ہے۔ (2) ”کوئی گناہ نہیں“ بلکہ گناہ کے علاوہ کوئی تاوان وغیرہ بھی نہیں، خواہ محرم ہی ہو اور حرم ہی میں ہو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں احرام کی حالت میں مارنے پر یا جنہیں احرام کی حالت میں مارنے میں کوئی گناہ نہیں: چیل، چوہیا، کاٹ کھانے والا کتا، بچھو اور کوا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Prophet (ﷺ) said: “There are five kinds of animals for which there is no sin on the one who kills them when he is in a state of Ihram: Kites, mice, vicious dogs, scorpions and crows.” (Sahih)