قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ الْحِجَامَةِ لِلْمُحْرِمِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2847 .   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ أَخْبَرَنِي طَاوُسٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ يَقُولُ احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: محرم کے لیے سینگی لگوانا؟

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

2847.   عمرو بن دینار ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطاء سے سنا، انھوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس ؓ سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ نبیﷺ نے احرام کی حالت میں سینگی لگوائی۔ بعد ازاں انھوں (عمرو بن دینار) نے کہا کہ مجھے طاؤس نے حضرت ابن عباس ؓ سے خبر دی، وہ فرما رہے تھے کہ نبیﷺ نے حالت احرام میں سینگی لگوائی۔