باب: محرم اپنے سر کے درمیان بھی سینگی لگوا سکتا ہے
)
Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Cupping For The Muhrim In The Middle Of His Head)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2850.
حضرت عبداللہ بن بحینہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مکہ مکرمہ کے راستے میں لحی جمل کے مقام پر اپنے سر مبارک کے درمیان سینگی لگوائی، حالانکہ آپ محرم تھے۔
تشریح:
(1) سینگی لگوانے کا مسئلہ اوپر گزر چکا ہے۔ محرم مجبوری کے موقع پر سینگی لگوا سکتا ہے لا محالہ اس موقع پر بال بھی کاٹنے پڑتے ہیں، ضرورت کے پیش نظر اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ اس پر فدیہ ہی لازم ہے۔ تفصیل کے لیے حدیث: ۲۸۴۸ کا فائدہ ملاحظہ فرمائیے۔ (2) ”لحی جمل“ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ایک مقام ہے۔
حضرت عبداللہ بن بحینہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے مکہ مکرمہ کے راستے میں لحی جمل کے مقام پر اپنے سر مبارک کے درمیان سینگی لگوائی، حالانکہ آپ محرم تھے۔
حدیث حاشیہ:
(1) سینگی لگوانے کا مسئلہ اوپر گزر چکا ہے۔ محرم مجبوری کے موقع پر سینگی لگوا سکتا ہے لا محالہ اس موقع پر بال بھی کاٹنے پڑتے ہیں، ضرورت کے پیش نظر اس میں کوئی حرج نہیں اور نہ اس پر فدیہ ہی لازم ہے۔ تفصیل کے لیے حدیث: ۲۸۴۸ کا فائدہ ملاحظہ فرمائیے۔ (2) ”لحی جمل“ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ایک مقام ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن بحینہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مکہ کے راستہ میں لحی جمل میں اپنے سر کے بیچ میں پچھنا لگوایا، اور آپ محرم تھے۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ”لحی جمل“ مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ کا نام ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
‘Abdullah bin Buhayanah narrated that the Messenger of Allah (ﷺ) was treated by means of cupping in the middle of his head, when he was in Ihram, in Lahi Jamal, on the road to Makkah.(Sahih)