Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: Washing The Muhrim What Lotus Leaves If He Dies)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2853.
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبیﷺ کے ساتھ تھا کہ اسے اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی، جبکہ وہ محرم تھا۔ وہ فوت ہوگیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور اسے اس کے (احرام والے) دو کپڑوں میں کفن دے دو۔ اسے خوشبو نہ لگاؤ، نہ اس کے سر کو ڈھانپو کیونکہ یہ قیامت کے دن لبیک کہتا ہوا اٹھے گا۔“
تشریح:
بیری کے پتے جسم کی صفائی اور نرمی کے لیے ہوتے ہیں۔ آج کل صابون وغیرہ یہی کام دے سکتے ہیں، لہٰذا بیری کے پتے کوئی ضروری نہیں، ہاں مسنون سمجھتے ہوئے صابن کے استعمال سے قبل یا بعد میں اس کا پانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ محرم میت کو چونکہ خوشبو لگانا منع ہے، لہٰذا خوشبو دار صابن محرم کے غسل میں استعمال نہ کیا جائے۔ عام میت کے غسل میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حدیث کے باقی متعلقہ مسائل کے لیے دیکھیے فوائد حدیث: ۲۷۱۴۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے ساتھ تھا، اس کی اونٹنی نے گرا کر اس کی گردن توڑ دی، اور وہ محرم تھا تو وہ مر گیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتے سے غسل دو اور اسے اس کے (احرام کے) دونوں کپڑوں ہی میں کفنا دو، نہ اسے خوشبو لگاؤ، اور نہ اس کا سر ڈھانپو کیونکہ وہ قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھایا جائے گا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Ibn ‘Abbas that a man was with the Messenger of Allah (ﷺ), and his she-camel broke his neck when he was in Ihram, and he died. The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Wash him with water and lote leaves, and shroud him in his two garments, and do not put any perfume on him or cover his head, for he will be raised on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah.” (Sahih)