Sunan-nasai:
The Book of Hajj
(Chapter: The Prohibition Of Applying Aromatics To The Muhrum If He Dies)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2855.
حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی عرفے میں رسول اللہﷺ کے ساتھ وقوف کر رہا تھا کہ وہ اپنی اونٹنی سے گر پڑا اور اس (سواری) نے اس کی گردن توڑ ڈالی۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اسے دو کپڑوں میں کفن دو، اسے حنوط نہ لگاؤ اور نہ اس کا سر ڈھانپو کیونکہ اللہ تعالیٰ اسے اٹھائے گا تو وہ لبیک کہہ رہا ہوگا۔“
تشریح:
حنوط چونکہ خوشبو کی ایک قسم ہے، لہٰذا میت یا اس کے کفن کو حنوط یا کسی بھی قسم کی خوشبو نہیں لگائی جا سکتی تاکہ اس کے احرام کا احترام قائم رہے حتیٰ کہ خوشبو دار صابن بھی نہ لگایا جائے۔

حدیث حاشیہ:
حنوط چونکہ خوشبو کی ایک قسم ہے، لہٰذا میت یا اس کے کفن کو حنوط یا کسی بھی قسم کی خوشبو نہیں لگائی جا سکتی تاکہ اس کے احرام کا احترام قائم رہے حتیٰ کہ خوشبو دار صابن بھی نہ لگایا جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص عرفہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ کھڑا تھا کہ وہ اپنی سواری سے گر گیا اور اس کی اونٹنی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا ۔ (راوی کو شک ہے کہ ابن عباس ؓ نے «فَأَقْعَصَهُ» (مذکر کے صیغہ کے ساتھ) کہا یا «فَأَقْعَصَتْهُ» (مونث کے صیغہ کے ساتھ) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیر کی پتی سے غسل دو، اور اسے اس کے دونوں کپڑوں ہی میں کفنا دو، نہ اسے خوشبو لگاؤ، اور نہ اس کے سر کو ڈھانپو، اس لیے کہ اللہ عزوجل اسے قیامت کے دن لبیک پکارتا ہوا اٹھائے گا۔“
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Ibn ‘Abbas said: “While a man was standing in ‘Arafat with the Messenger of Allah (ﷺ), he fell from his mount and it killed him. The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Wash him with water and lotus leaves, and shroud him in two cloths. Do not apply aromatics to him or cover his head, for Allah, the Mighty and Sublime, will raise him on the Day of Resurrection reciting the Talbiyah.” (Sahih)