تشریح:
یہ حدیث تفصیلاً پیچھے گزر چکی ہے۔ دیکھیے حدیث: ۲۸۱۴۔ صحابہ میں سے حضرت عثمان، حضرت علی اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہم اسی بات کے قائل ہیں۔ فقہاء میں سے امام شافعی، امام احمد اور امام اسحاق رحمہم اللہ کا مسلک بھی یہی ہے مگر امام مالک، امام ابوحنیفہ اور اوزاعی رحمہم اللہ اس حدیث کے قائل نہیں کیونکہ ان کے نزدیک موت کے ساتھ تمام اعمال منقطع ہو جاتے ہیں، لہٰذا احرام بھی ختم ہوگیا، مگر صریح فرمان کے مقابلے میں قیاس درست نہیں۔ شارع علیہ السلام کو تخصیص کا حق حاصل ہے۔ بہت سی عام ایسی آیات و احادیث ہیں جن کی تخصیص رسول اللہﷺ نے فرمائی اور ان بزرگوں نے قبول فرمائی تو یہاں تخصیص پر اعتراض کیوں؟ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ﴾ (الحشر۵۹: ۷) ”رسول تمھیں جو دے، وہ لے لو۔“